مظفر آباد سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5G سروس کا آزمائشی آغاز ہوگیا۔
ایس سی او کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 7 مقامات پر 5G سروس فعال کر دی گئی ہے، جہاں ڈی جی ایس سی او نے 5G سروسز کا افتتاح کیا ہے۔
’’نیوز کے مطابق یہ شاندار اقدام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل ترقی کا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ آزمائشی آغاز سے عوام کو موبائل ٹیکنالوجی تک رسائی ملے گی۔ دسمبر 2026 تک مزید 20 سائٹس فعال ہوں گی، جس سے مجموعی تعداد 27 ہو جائے گی۔
فائیو جی ٹیکنالوجی سے سیاحت، تعلیم، صحت، کاروبار اور عوامی خدمات میں نئے اور اہم مواقع پیدا ہوں گے۔افتتاح کے بعد گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر ہیڈکوارٹرز میں 5G سروس کے عملی مظاہرے بھی کیے گئے۔
فائیو جی سروس سے صارفین کے تجربے اور ضروریات کا جائزہ لے کر جدید ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔

