• Home  
  • وفاقی حکومت نے قومی بچت کی سکیموں کے منافع کی شرح میں کمی کردی،نئے ریٹس جاری 
- پاکستان

وفاقی حکومت نے قومی بچت کی سکیموں کے منافع کی شرح میں کمی کردی،نئے ریٹس جاری 

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے قومی بچت کی اہم سکیموں ڈیفنس اور بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میں کمی کردی اور ستمبر 2026 کے نئے ریٹس جاری کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ستمبر 2026 کے لیے نئے ریٹس جاری کئے گئے ہیں نئے منافع کے تحت ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی مدت 10 […]

وفاقی حکومت نے قومی بچت کی سکیموں کے منافع کی شرح میں کمی کردی،نئے ریٹس جاری

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے قومی بچت کی اہم سکیموں ڈیفنس اور بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میں کمی کردی اور ستمبر 2026 کے نئے ریٹس جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ستمبر 2026 کے لیے نئے ریٹس جاری کئے گئے ہیں نئے منافع کے تحت ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی مدت 10 سال مقرر ہے، جس میں1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر میچورٹی کے وقت 3 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔

’’نیوز کے مطابق  1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر پہلے سال 1 لاکھ 10 ہزار روپے، دوسرے سال 1 لاکھ 21 ہزار، تیسرے سال 1 لاکھ 33 ہزار، چوتھے سال 1 لاکھ 47 ہزار اور پانچویں سال 1 لاکھ 63 ہزار روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔

چھٹے سال1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 1 لاکھ 82 ہزار روپے، ساتویں سال 2 لاکھ 4 ہزار، آٹھویں سال 2 لاکھ 30 ہزار اور نویں سال 2 لاکھ 62 ہزار روپے حاصل ہوں گے، جبکہ دسویں سال میچورٹی پر رقم 3 لاکھ روپے ہوجائے گی۔

دوسری جانب بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس پر بھی منافع کی شرح میں کمی کی گئی ہےنئی شرح کے تحت1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 1 ہزار 50 روپے منافع ملے گاجو سالانہ بنیاد پر 12.60 فیصد بنتا ہے۔

بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس خصوصی طور پر بیواؤں اور سینئر سٹیزنز کی مالی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرائے گئے تھے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.