• Home  
  • ٹی وی پر یوٹیوب استعمال کرتے ہیں؟ تو یہ نیا فیچر ضرور پسند آئے گا
- ٹیکنالوجی

ٹی وی پر یوٹیوب استعمال کرتے ہیں؟ تو یہ نیا فیچر ضرور پسند آئے گا

یوٹیوب نے حال ہی میں ٹیلی ویژن (ٹی وی) پر ویڈیوز دیکھنے کا عمل ریموٹ کنٹرول کے بغیر ممکن بنایا تھا۔ یعنی اب آپ اپنے اسمارٹ فون کو ہی ٹی وی پر سرچز، کمنٹس اور دیگر کاموں کے لیے استعمال کرسکتے ہیں اور اس دوران ٹی وی پر چلنے والی ویڈیو کو چھیڑنے کی ضرورت […]

ٹی وی پر یوٹیوب استعمال کرتے ہیں؟ تو یہ نیا فیچر ضرور پسند آئے گا

یوٹیوب نے حال ہی میں ٹیلی ویژن (ٹی وی) پر ویڈیوز دیکھنے کا عمل ریموٹ کنٹرول کے بغیر ممکن بنایا تھا۔

یعنی اب آپ اپنے اسمارٹ فون کو ہی ٹی وی پر سرچز، کمنٹس اور دیگر کاموں کے لیے استعمال کرسکتے ہیں اور اس دوران ٹی وی پر چلنے والی ویڈیو کو چھیڑنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اب یوٹیوب کی جانب سے فون کو ایک اور کارآمد ٹول دیا جا رہا ہے۔

اس ٹول سے صارفین ٹی وی پر اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ کو لاک اور ان لاک کرسکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے ٹی وی ایپ کے لیے نئے اکاؤنٹ لاک فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر سے صارفین اپنے اکاؤنٹ کو 4 ہندسوں مشتمل کوڈ سے تحفظ فراہم کرسکیں گے۔

یہ فیچر ایسے ٹی وی پر زیادہ کارآمد ہوگا جسے متعدد افراد استعمال کرتے ہوں گے اور آپ اپنی پروفائل سے چلنے والے اکاؤنٹ کو دیگر افراد کی رسائی سے دور رکھنا چاہتے ہوں گے۔

فیچر کو استعمال کیسے کریں؟
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ٹی وی پر یوٹیوب ایپ اوپن کریں۔

وہاں بائیں جانب نیوی گیشن مینیو میں اپنے اکاؤنٹ کو سلیکٹ کریں اور پھر اس کے نیچے موجود سیٹنگز میں جائیں۔

وہاں نظر آنے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اکاؤنٹ لاک کو ٹرن آن کریں اور اپنا کوڈ تیار کریں۔

یہ کوڈ صرف اسی ٹی وی پر کام کرے گا۔

آپ کو یہ کوڈ ہر بار ریموٹ کے ذریعے انٹر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ جب ٹی وی پر لاک پروفائل کو سلیکٹ کریں گے تو اس کے بعد اپنے فون پر یوٹیوب اوپن کرکے وہاں نظر آنے والی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشنز کو ان ایبل کرکے بھی اس عمل کو زیادہ تیز رفتار بنایا جاسکتا ہے۔

اگر آپ کوڈ بھول جائیں گے تو ٹی وی پر اکاؤنٹ مستقل لاک نہیں ہوگا بلکہ لاک اسکرین پر فارگیٹ کوڈ کو سلیکٹ کرکے اپنی شناخت کی تصدیق کرانا ہوگی۔

ایسا کرنے کے بعد ڈیوائس سے اکاؤنٹ لاک ڈس ایبل ہو جائے گا۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کو دنیا بھر میں بیشتر اسمارٹ ٹی ویز، اسٹریمنگ ڈیوائسز اور گیم کنسولز کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.