آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی ایک درجہ تنزلی۔
انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز تین صفر سے ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم آٹھویں سے نویں نمبر پر چلی گئی۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے اور جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ اسکے علاوہ بنگلہ دیش چھٹے، سری لنکا ساتویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر موجود ہے۔
پاکستان ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں جبکہ زمبابوے ٹیم دسویں نمبر موجود ہے۔

