• Home  
  • اساتذہ کیلئے خوشخبری بھی، وارننگ بھی؛ نویں کے نتائج پر انعام اور احتساب کا فیصلہ
- پاکستان

اساتذہ کیلئے خوشخبری بھی، وارننگ بھی؛ نویں کے نتائج پر انعام اور احتساب کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے نویں جماعت کے تعلیمی نتائج کی بنیاد پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہیڈ ٹیچرز، اساتذہ اور طلبا کی حوصلہ افزائی جبکہ ناقص نتائج دینے والے ذمہ دار اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 80 فیصد یا اس سے زائد نتائج دینے والے ہیڈ ٹیچرز، […]

اساتذہ کیلئے خوشخبری بھی، وارننگ بھی؛ نویں کے نتائج پر انعام اور احتساب کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے نویں جماعت کے تعلیمی نتائج کی بنیاد پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہیڈ ٹیچرز، اساتذہ اور طلبا کی حوصلہ افزائی جبکہ ناقص نتائج دینے والے ذمہ دار اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 80 فیصد یا اس سے زائد نتائج دینے والے ہیڈ ٹیچرز، اساتذہ اور طلبا کو خصوصی بیجز اور تعریفی اسناد دی جائیں گی، جبکہ 60 سے 79 فیصد نتائج حاصل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے۔ سی ای اوز کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کیلئے تعریفی تقریبات منعقد کرکے انہیں اعزازات دینے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

دوسری جانب نویں جماعت میں 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز اور اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ایسے ذمہ داران کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ بی ایس 16 اور اس سے کم گریڈ کے اساتذہ کے خلاف کارروائی ضلعی سطح پر ہوگی جبکہ بی ایس 17 اور اس سے زائد گریڈ کے ہیڈ ٹیچرز اور اساتذہ کے کیسز محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھجوائے جائیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اچھے نتائج دینے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی پر احتساب کیا جائے گا۔ اساتذہ کی کارکردگی اور طلبا کے نتائج کی بنیاد پر انفرادی ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔

محکمہ نے متعلقہ حکام کو محکمانہ کارروائی کی پیشرفت سے متعلق 15 روزہ رپورٹ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کو جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.