کراچی: ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے کیس میں اینکر اقرار الحسن پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 20 نومبر کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران وہ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ملزم کو مقدمے کی نقلیں (نقول) فراہم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ان کی حاضری یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی۔
عدالت نے فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 20 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے نیشنل چائلڈ اینڈ سیفٹی/کرائمز کی تحقیقاتی ایجنسی کے عبوری چالان کو باقاعدہ حتمی قرار دیا تھا۔
اینکر اقرار الحسن کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے الزامات کے تحت این سی سی آئی اے ) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے اور اقرار الحسن فی الوقت اس مقدمے میں عدالت سے ضمانت پر ہیں۔

