واٹس ایپ نے صارفین کے لیے سٹیٹس اپ ڈیٹس میں میوزک شیئر کرنے کے فیچر کو مزید بہتر بناتے ہوئے گانے کے طویل کلپس شامل کرنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔
واٹس ایپ کے نئے فیچر سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق اب صارفین سٹیٹس پر 30 سیکنڈ تک کا میوزک کلپ شامل کرسکیں گے، جبکہ اس سے پہلے یہ دورانیہ صرف 15 سیکنڈ تک محدود تھا۔
سٹیٹس فیچر کو واٹس ایپ پر انسٹاگرام اسٹوریز کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جہاں صارفین اپنی تصاویر، ویڈیوز اور دیگر مواد دوستوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔
نئے اپ ڈیٹ کے بعد صارف کسی تصویر کے ساتھ اپنی پسند کے گانے کا 30 سیکنڈ تک کا حصہ منتخب کرکے سٹیٹس پر پوسٹ کرسکے گا۔ اس کے علاوہ میوزک کلپ کو تصویر کے بغیر بھی براہِ راست سٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر شیئر کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

