• Home  
  • شہری کو خراب فریج دینا مہنگا پڑگیا، کمپنی اور ڈیلر کیخلاف 35 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ
- پاکستان

شہری کو خراب فریج دینا مہنگا پڑگیا، کمپنی اور ڈیلر کیخلاف 35 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ

کراچی : خراب فریج اور وارنٹی نہ دینے پر شہری عدالت جا پہنچا اور کمپنی اور ڈیلر کے خلاف 35 لاکھ روپے کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی کنزیومر کورٹ میں ایک شہری نے خراب فریج اور وارنٹی دینے سے انکار کرنے پر معروف الیکٹرانک کمپنی اور صدر کے ڈیلر […]

شہری کو خراب فریج دینا مہنگا پڑگیا، کمپنی اور ڈیلر کیخلاف 35 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ

کراچی : خراب فریج اور وارنٹی نہ دینے پر شہری عدالت جا پہنچا اور کمپنی اور ڈیلر کے خلاف 35 لاکھ روپے کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی کنزیومر کورٹ میں ایک شہری نے خراب فریج اور وارنٹی دینے سے انکار کرنے پر معروف الیکٹرانک کمپنی اور صدر کے ڈیلر کے خلاف 35 لاکھ روپے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

متاثرہ شہری یاسر اشفاق نے اپنے وکیل عثمان فاروق کے توسط سے کنزیومر کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں کمپنی اور ڈیلر دونوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

وکیل عثمان فاروق نے بتایا کہ شہری نے صدر کے ہاشو سینٹر میں واقع ڈیلر سے 1 لاکھ 2 ہزار روپے میں فریج خریدا تھا، خریداری کی رسید پر وارنٹی کا ذکر تھا مگر باضابطہ وارنٹی کارڈ جاری نہیں کیا گیا۔

فریج خراب ہونے پر جب کمپنی سے رابطہ کیا گیا تو نجی الیکٹرانک کمپنی نے متعلقہ دکان کو اپنا مجاز ڈیلر ماننے سے صاف انکار کر دیا۔

شہری نے خراب پروڈکٹ، شدید ذہنی اذیت اور مالی نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے فریقین سے 35 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ شہریوں کو گمراہ کرنا، جعلی مصنوعات فروخت کرنا اور وارنٹی نہ دینا غیر قانونی اقدام ہے، لہٰذا کمپنی اور ڈیلر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

کنزیومر کورٹ نے فریقین کو آئندہ سماعت پر اپنا تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.