• Home  
  • ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کی رونمائی ؛ تمام ٹیموں کے کپتانوں کی شرکت
- کھیل

ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کی رونمائی ؛ تمام ٹیموں کے کپتانوں کی شرکت

ویب ڈیسک : دبئی میں ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، تقریب میں ایونٹ میں شریک تمام آٹھ ٹیموں کی کپتانوں نے شرکت کی۔ ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ہانگ کانگ اور میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شریک ہیں۔  ایونٹ کے تمام […]

ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کی رونمائی تمام ٹیموں کے کپتانوں کی شرکت

ویب ڈیسک : دبئی میں ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، تقریب میں ایونٹ میں شریک تمام آٹھ ٹیموں کی کپتانوں نے شرکت کی۔

ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ہانگ کانگ اور میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شریک ہیں۔ 

ایونٹ کے تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کا آغاز کل تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے میچ سے ہوگا۔پاکستان ویمن ٹیم اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 5  ستمبر کو مدمقابل ہوں گے۔ 

ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل 10 ستمبر جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل 13 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.