اسلام آباد(5 نومبر 2026): وفاقی آئینی عدالت میں جے یو آئی (ف) کی جانب سے دائر کردہ تمام درخواستوں کو خارج کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں جے یو آئی (ف) اور حنا بی بی کی جانب سے رکن قومی اسمبلی صدف احسان کے خلاف دائر کردہ تمام درخواستوں کو عدالت نے ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ہے۔
جے یو آئی (ف) کی طرف سے اپنے ہی امیدواروں کے ساتھ مبینہ دھاندلی اور مبینہ دو نمبری سے متعلق دائر کیا جانے والا یہ اہم کیس بالآخر عدالت میں مسترد ہو گیا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰان کے بیٹے کا نام غیر قانونی قبضے کے معاملے میں بھی سامنے آگیا
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر وکیل اور رہنما کامران مرتضیٰ اس مقدمے کی پیروی کے لیے عدالت میں پیش ہوئے تھے، تاہم قانونی جنگ میں انہیں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس دو رکنی بینچ نے جس کی سربراہی چیف جسٹس امین الدین خان کر رہے تھے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر باقاعدہ سماعت کی اور فیصلہ سناتے ہوئے کیس خارج کرنے کا حکم دیا۔
