ویب ڈیسک : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کردی۔
پی ٹی اے کے مطابق پری پیڈ موبائل بیلنس کی 180 دن کی میعاد کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہو گا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تمام موبائل آپریٹرز کے ری چارج/بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر کی گئی ہے، بیلنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد نئے ری چارج پر ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہوگا۔
سم قابلِ استعمال رہنے کی صورت میں ری چارج پر ختم شدہ بیلنس صارف کو واپس مل جائے گا، پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ اور منصفانہ کاروباری ماحول کے فروغ کے پُر عزم ہے۔
(Cont’d): Furthermore, any expired balance shall automatically be reinstated and become usable upon performing a subsequent recharge during the active life of the SIM as per Telecom Consumers Protection Regulations.
— PTA (@PTAofficialpk) August 27, 2026
PTA remains committed to protecting consumer rights, promoting… pic.twitter.com/9f6b6PKUKk

