صوبائی وزیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات اور صوبائی معاون خصوصی علی ڈارکا نیشنل بگ ڈیٹا (گیزو) جامع پائلٹ زون کے کمیونیکیشن اینڈ ایکسپیرینس سینٹرکا دورہ
وبائی وزیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات اور صوبائی معاون خصوصی علی ڈارکا نیشنل بگ ڈیٹا (گیزو) جامع پائلٹ زون کے کمیونیکیشن اینڈ ایکسپیرینس سینٹرکا دورہ
وفد کوبگ ڈیٹا پائلٹ زون میں انڈسٹری کے تاریخی ارتقاء، حکومتی امور، عوامی معاش اور صنعتی ترقی میں کمیونیکیشن اینڈ ایکسپیرینس سینٹر کے بارے میں آگاہ کیا گیا
وفد نے چین کے پہلے قومی سطح کے بگ ڈیٹا پائلٹ زون کی کامیابیوں، مستقبل کے منصوبوں کی نمائش اور ڈیجیٹل جدت کو سراہا، ڈیجیٹل تعاون کے نئے مواقعوں میں اظہار دلچسپی
لاہور27 – اگست:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبائی وزیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات اور صوبائی معاون خصوصی علی ڈارنے نیشنل بگ ڈیٹا (گیزو) جامع پائلٹ زون کے کمیونیکیشن اینڈ ایکسپیرینس سینٹرکا دورہ کیا۔
وفد کوبگ ڈیٹا پائلٹ زون میں انڈسٹری کے تاریخی ارتقاء، حکومتی امور، عوامی معاش اور صنعتی ترقی میں کمیونیکیشن اینڈ ایکسپیرینس سینٹر کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وفد نے چین کے پہلے قومی سطح کے بگ ڈیٹا پائلٹ زون کی کامیابیوں، مستقبل کے منصوبوں کی نمائش اور ڈیجیٹل جدت کو سراہا۔ وفد نے چین اور پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کے نئے مواقعوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وفد نے کہا کہ بڑی ڈیٹا انڈسٹری سے پاکستان کی ترقیاتی ضروریات پر مبنی ٹیکنالوجی کے نفاذ اور ڈیٹا تعاون سے استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ پنجاب میں سموگ، ماحولیاتی کنٹرول کیلئے بگ ڈیٹا پائلٹ زون کی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ لیا جاسکتا ہے۔ بگ ڈیٹا پائلٹ زون ڈیٹا اسٹوریج، سمارٹ لاجسٹکس، ماحولیاتی مانیٹرنگ، خودکار گاڑیوں اور مصنوعی ذہانت (AI) کے لئے اہم ہے۔
"صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار کی نیشنل بگ ڈیٹا (گیزو) جامع پائلٹ زون کے کمیونیکیشن اینڈ ایکسپیرینس سینٹر آمد"
— PMLN (@pmln_org) August 27, 2026
🔹پنجاب کے وفد کو بگ ڈیٹا پائلٹ زون میں انڈسٹری کے تاریخی ارتقاء، حکومتی امور، عوامی معاش اور صنعتی ترقی میں سنٹر کے بارے میں آگاہ کیا… pic.twitter.com/gxsBXqiqcS

