• Home  
  • عون علی خان کی سرجری، گلوکار کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ
- شوبز

عون علی خان کی سرجری، گلوکار کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ

گلوکار عون علی خان سے سرجری کے بعد اپنی صحت سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ عون علی خان ایک مشہور گلوکار، پرفارمر اور اب اداکار بھی ہیں وہ پاکستانی ٹیلی ویژن پر اکثر نظر آتے رہے ہیں، ان کا تعلق موسیقی سے وابستہ ایک بڑے گھرانے سے ہے اور ہم انہیں ہر ہفتے ’مذاق رات‘ […]

عون علی خان

گلوکار عون علی خان سے سرجری کے بعد اپنی صحت سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

عون علی خان ایک مشہور گلوکار، پرفارمر اور اب اداکار بھی ہیں وہ پاکستانی ٹیلی ویژن پر اکثر نظر آتے رہے ہیں، ان کا تعلق موسیقی سے وابستہ ایک بڑے گھرانے سے ہے اور ہم انہیں ہر ہفتے ’مذاق رات‘ میں اپنی موسیقی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔

یہ فنکار اب اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکے ہیں اور کچھ عرصہ قبل یاسر حسین کے ڈرامے سے انہوں نے ڈراموں میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

تاہم وہ اس وقت اپنی زندگی کے ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسپتال کے بستر سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نیلے رنگ کا گاؤن پہنے ہوئے ہیں اور اپنے مداحوں سے اپنی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کر رہے ہیں۔

ان کی سرجری (آپریشن) ہوئی ہے اور انہوں نے اپنی صحت سے متعلق یہ تازہ ترین معلومات ان مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جو برسوں سے انہیں فالو کر رہے ہیں۔

سرجری مکمل ہونے کے بعد عون علی خان نے اپنے مداحوں کو مزید آگاہ کیا اور کہا کہ سرجری کامیاب رہی اور اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں تاکہ وہ دوبارہ اپنے کام پر واپس جا سکیں۔

گلوکار نے سرجری کے علاوہ مزید اپ ڈیٹ سے آگاہ نہیں کیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.