ڈولفن فورس کی پٹرولنگ مزید مؤثر بنانے کے لیے ہیوی بائیکس کی جگہ 150 سی سی کی 500 نئی موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 500 موٹر سائیکلوں خریدنے کے لئے سمری پنجاب حکومت کو بھجوائی تھی ،وزیراعلی پنجاب کے احکامات کےمطابق سمری کو محکمہ خزانہ نے منظوری دے دی.
حکام کا کہنا ہے کہ 25 کروڑ روپے مالیت سے 150 سی سی کی 500 موٹر سائیکلیں خریدی جائیں گی ،نئی بائیکس کی ریپئرنگ اینڈمینٹیننس لوکل لیول پر ہوسکےگی اور لوکل مارکیٹ سے پرزے بھی دستیاب ہونگے،ہیوی بائیکس کےپرزےزیادہ ترامپورٹ کرنا پڑتےتھےجس کی وجہ سے اخراجات بہت زیادہ برداشت کرنا پڑتے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق فنڈز کی فراہمی کے بعد نئی موٹر سائیکلوں کی خریداری کا عمل شروع کیا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق دس سال قبل ڈولفن فورس کےلئے خریدی گئی ہیوی بائیکس زیادہ ترآف روڈ ہوچکی ہیں،ہیوی بائیکس آف روڈ ہونے کی وجہ سے پٹرولنگ کا عمل شدیدمتاثر ہو رہا ہے، نئی 150 سی سی بائیکس کے فلیٹ کی فراہمی کے بعد پرانی ہیوی بائیکس کو نیلام کر دیا جائے گا۔

