• Home  
  • بچوں کی بھاری سکول بیگ سے جان چھوٹ گئی،کتابیں نہیں ڈیجٹل بار کوڈ والا نصاب تیار
- پاکستان

بچوں کی بھاری سکول بیگ سے جان چھوٹ گئی،کتابیں نہیں ڈیجٹل بار کوڈ والا نصاب تیار

 پرائمری کے بچوں کا سکول بیگ ہلکا کرنے کیلئے نیانصاب تیار،اگلے تعلیمی سال سے نیانصاب ممکنہ طور پر ڈیجیٹل  کی طرف شفٹ ہوجائے گا،25فیصد ہلکی نصابی کتب،کیو آر کوڈ اور ویڈیو اسباق پر مبنی ہوں گی، ڈیجیٹل ،تصوراتی نصاب یکم اپریل سے پنجاب بھر کے سکولوں میں نافذ العمل ہوگا،جدید پرائمری نصاب کا مقصد تعلیمی […]

بچوں کی بھاری سکول بیگ سے جان چھوٹ گئی،کتابیں نہیں ڈیجٹل بار کوڈ والا نصاب تیار

 پرائمری کے بچوں کا سکول بیگ ہلکا کرنے کیلئے نیانصاب تیار،اگلے تعلیمی سال سے نیانصاب ممکنہ طور پر ڈیجیٹل  کی طرف شفٹ ہوجائے گا،25فیصد ہلکی نصابی کتب،کیو آر کوڈ اور ویڈیو اسباق پر مبنی ہوں گی،

ڈیجیٹل ،تصوراتی نصاب یکم اپریل سے پنجاب بھر کے سکولوں میں نافذ العمل ہوگا،جدید پرائمری نصاب کا مقصد تعلیمی دباو کو کم کرنا اوربنیادی تعلیم کے نظام کو جدید بنانا ہے
فیصلہ نصابی کتب،نوٹ بک ،ورک بک ،ضمنی کورس کے بڑھتے دباؤکو کم کرنے کیلئے کیا گیا،بڑے شہروں میں سکول بیگ کا بوجھ تجویز کردہ نصاب سے کہیں زیادہ ہوگیا ،

والدین کا کہنا کہ،اس وقت طلباء لازمی مضامین کے ساتھ گرائمر،ریاضی کی مشق کی کتابیں پڑھنےپرمجبور،بچے کمپیوٹرسائنس،اے آئی اور جدید علوم کی کتابیں بھی پڑھنے پر مجبور ہیں،اضافی مضامین کے باعث بچے بھاری تھیلوں نما بیگ اٹھانےپرمجبور ہیں،جبکہ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا کہ،نئے نصاب سے 25 فیصد نصاب کے حجم میں کمی آئے گی،

نرسری سے پانچویں جماعت تک نصاب تیار کرلیا گیا ہے ،نصاب پروف ریڈنگ کیلئے کیمبرج کو بھیجوا دیا گیا  ،نصاب کی منظوری کے بعد جنوری میں چھپائی کیلئے بھیج دیا جائیگا،نئے تعلیمی سال سے قبل نئی درسی کتب باآسانی دستیاب ہوں گی 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.