لاہور25 – اگست:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب پر اظہار تشکرکیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طارق فاروق کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر اوراحمد رضا قادری کو ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پرمبارکباددی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آزادجموں و کشمیر کے عوام کو بھی مبارکباد دی۔

