لاہور25۔اگست……:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پشین میں سڑک بناتے مزدوروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دہشت گر دوں کی فائرنگ سے 5مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہر ے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنے بیان میں شہید مزدوروں کے غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔

