• Home  
  • ویڈیو: امریکی ریاست کولوراڈو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی
- Uncategorized

ویڈیو: امریکی ریاست کولوراڈو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی

کولوراڈو: امریکی ریاست کولوراڈو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا، بیشتر افراد اپنے گھروں سے محروم ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی ریاست کولوراڈو کے علاقے اسپرنگ پاگوسا میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جس کے باعث نظام زندگی مفلوج […]

کولوراڈو: امریکی ریاست کولوراڈو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا، بیشتر افراد اپنے گھروں سے محروم ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی ریاست کولوراڈو کے علاقے اسپرنگ پاگوسا میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔

طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کئی لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے جب کہ بعض افراد تو اپنے گھروں سے ہی محروم ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ویڈیوز بھی گردش کررہی ہیں جس میں سیلاب سے ہونے والے نقصان کے ساتھ ساتھ تیز سیلابی بہاؤ میں گھروں کو بہتے اور مکمل طور پر تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

10 ماہ میں 9 لاکھ اموات کا خدشہ ! ماہرین کی خطرناک پیشگوئی

حکام کے مطابق سیلاب کے باعث 10 سے 15 گھر تباہ ہو چکے ہیں جب کہ ریسکیو آپریشن کے دوران تقریباً 50 افراد اور 100 کے قریب جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.