خیبر(5 نومبر 2026): جمرود میں گھر میں گھسنے والے ایک چور کو خاتون نے اپنی اور بچے کی حفاظت کے لیے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
واقعے کے وقت گھر کے اندر ایک خاتون اور ان کا سات سالہ بچہ اکیلے موجود تھے جب ایک نامعلوم شخص چوری کی نیت سے زبردستی گھر میں داخل ہوا۔ گھر میں موجود خاتون نے خطرے کو بھانپتے ہوئے فوری دفاعی اقدام کیا اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گھر میں گھسنے والا شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
FOLLOW US ON ARY TUBE
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والا چور ایک افغان شہری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس اس واقعے کے تمام پہلوؤں سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
