لاہور چڑیا گھر میں جنگلی جانوروں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے منفرد انرچمنٹ پلان کے تحت گینڈے اور بندروں کے لیے من پسند پھلوں سے دلچسپ تواضع اور تفریح کا اہتمام کیا گیا۔
گینڈے کو معمول کی خوراک، چارہ جات اور پھل دلچسپ انداز میں پیش کیے گئے، جبکہ بندروں کے لیے منفرد انرچمنٹ چیلنج ترتیب دیا گیا ۔
بندروں کے پسندیدہ پھل محفوظ اور چھپی ہوئی جگہوں پر رکھے گئے، جنہیں بندروں نے اپنے قدرتی تجسس اور ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تلاش کیا۔

