• Home  
  • چلڈرن ہسپتال: 30 بستروں پر مشتمل جدید پیڈیاٹرک برن یونٹ مکمل
- صحت

چلڈرن ہسپتال: 30 بستروں پر مشتمل جدید پیڈیاٹرک برن یونٹ مکمل

چلڈرن ہسپتال میں 30 بستروں پر مشتمل جدید پیڈیاٹرک برن یونٹ 70 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر مسعود صادق کے مطابق برن یونٹ کو جدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ جلنے سے متاثرہ بچوں کو معیاری اور جدید علاج کی سہولت فراہم کی […]

چلڈرن ہسپتال: 30 بستروں پر مشتمل جدید پیڈیاٹرک برن یونٹ مکمل

چلڈرن ہسپتال میں 30 بستروں پر مشتمل جدید پیڈیاٹرک برن یونٹ 70 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر مسعود صادق کے مطابق برن یونٹ کو جدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ جلنے سے متاثرہ بچوں کو معیاری اور جدید علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

پروفیسر مسعود صادق نے بتایا کہ نئے برن یونٹ میں 8 بستروں پر مشتمل جدید آئی سی یو بھی قائم کیا گیا ہے، جبکہ پلاسٹک سرجری کے لیے 3 آپریشن تھیٹرز بھی یونٹ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ برن یونٹ ہے، جو بچوں کے برن کیسز کے علاج کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی سہولت قرار دی جا رہی ہے۔

وائس چانسلر کے مطابق برن یونٹ کے قیام سے اب جلنے سے متاثرہ بچوں کو ایک ہی جگہ پر جدید تشخیص، علاج، انتہائی نگہداشت اور پلاسٹک سرجری کی سہولیات میسر ہوں گی۔

نئے برن یونٹ کی تکمیل سے بچوں کے پیچیدہ برن کیسز کے علاج میں نمایاں بہتری آنے اور مریضوں کو بروقت اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہونے کی توقع ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.