• Home  
  • زیرو ویسٹ آپریشن تیز :لاہور میں صفائی آپریشن مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
- پاکستان

زیرو ویسٹ آپریشن تیز :لاہور میں صفائی آپریشن مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

 لاہور میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے صفائی آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں صفائی کی صورتحال اور آپریشنز کا جائزہ لیا […]

زیرو ویسٹ آپریشن تیز :لاہور میں صفائی آپریشن مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

 لاہور میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے صفائی آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں صفائی کی صورتحال اور آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی سی ای او ہیڈکوارٹرز الطاف انصاری، ڈپٹی سی ای او آپریشنز مبین احسن سمیت ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے تمام شعبہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شہر میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ شہر کے تمام زونز میں زیرو ویسٹ آپریشن تیز کرنے اور صفائی کے معیار کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے ہدایت کی کہ افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں اور صفائی آپریشن کی سخت مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کے معاملات میں غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ غفلت برتنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں کمرشل مارکیٹس میں نائٹ شفٹ صفائی آپریشن کو مزید مؤثر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے، تاکہ کاروباری علاقوں میں صفائی کے بہتر انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔

سی ای او نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ یونین کونسل کی سطح پر سو فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن یقینی بنائی جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

حکام کے مطابق لاہور میں صفائی آپریشن کی مسلسل نگرانی اور فیلڈ میں افسران کی موجودگی کے ذریعے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.