• Home  
  • مریم نواز کا ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر سختی سے عملدرآمد کا حکم، ڈیڈ لائن مقرر
- پاکستان

مریم نواز کا ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر سختی سے عملدرآمد کا حکم، ڈیڈ لائن مقرر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ییلو لائن اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ گوجرانوالہ ییلو لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں دونوں ماس ٹرانزٹ […]

مریم نواز کا ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر سختی سے عملدرآمد کا حکم، ڈیڈ لائن مقرر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ییلو لائن اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ گوجرانوالہ ییلو لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں دونوں ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ ییلو لائن اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ منصوبوں کا ڈرون فوٹیج کے ذریعے بھی معائنہ کیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ ییلو لائن منصوبے کے تحت 12 انڈر پاسز، 35 کلومیٹر سروس لائن اور سگنل فری یوٹرنز تعمیر کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے اور کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے تین شفٹوں میں کام کروانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہیں منصوبوں کی تعمیر کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، تاہم ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبوں کی ٹائم لائن کسی صورت آگے نہیں جانی چاہیے اور کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو مزید تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.