• Home  
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی
- پاکستان

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی

 پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے، جس کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق آؤٹ ڈور ڈرون آپریشنز پر عائد پابندی میں توسیع سکیورٹی صورتحال کے […]

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی

 پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے، جس کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق آؤٹ ڈور ڈرون آپریشنز پر عائد پابندی میں توسیع سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کی گئی ہے۔ صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہالز اور مارکیز کے اندر ہونے والی تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی۔ تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی مکمل ذمہ داری تقریب کے منتظمین پر عائد ہوگی۔

دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی کا اطلاق انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر نہیں ہوگا، جو اپنے سرکاری اور آپریشنل امور کے لیے ڈرون استعمال کر سکیں گے۔

محکمہ داخلہ نے ڈرون کے مخصوص استعمال کے لیے ضلعی سطح پر “سیف ڈرون یوزیج کمیٹی” تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ کمیٹی کی تحریری اجازت سے زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد سمیت منظور شدہ سرگرمیوں کے لیے ڈرون کا استعمال پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔

پنجاب حکومت کے مطابق پابندیوں کا مقصد عوامی تحفظ، امن و امان اور اہم تنصیبات و املاک کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.