وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملتان سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال، جاری عوامی منصوبوں اور حلقہ جات سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ملاقات کرنے والے ارکان میں محمد سلمان، نازک کریم اور ملک لعل محمد شامل تھے۔ ارکان اسمبلی نے ملتان۔وہاڑی دو رویہ سڑک کی تعمیر پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا جبکہ ملتان کی بیوٹیفکیشن اور گلگشت برانڈ روڈ کی تعمیر و بحالی کے اقدامات کو بھی سراہا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملتان شہر میں جلد الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے ارکان اسمبلی کو ملتان کی آبادی میں شجرکاری مہم شروع کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

