پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی نے 117 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 18 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، بھکر، ساہیوال، حافظ آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں کی گئیں، جن کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ، 8 ڈیٹونیٹر، 5 فٹ پرائمہ کارڈ اور 13 فٹ حفاظتی فیوز وائر برآمد ہوئی جبکہ گرفتار دہشتگردوں میں حسن عباس، حنیف، سمیع اللہ، حسنین، عطا، شہزاد اور دیگر شامل ہیں۔ گرفتار دہشتگرد شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 3 ہزار 357 کومبنگ آپریشنز کے دوران 274 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیااور کومبنگ آپریشنز میں ایک لاکھ 21 ہزار 433 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ محکمہ محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے۔

