• Home  
  • پنجاب میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل داخلوں کا انٹری ٹیسٹ 25 اکتوبر کو ہوگا
- پاکستان

پنجاب میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل داخلوں کا انٹری ٹیسٹ 25 اکتوبر کو ہوگا

پنجاب میں لیول تھری پوسٹ گریجویٹ میڈیکل و ڈینٹل پروگرامز میں داخلوں کے لیے پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ (PGET) 25 اکتوبر 2026 کو ہوگا، جس کا انعقاد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کرے گی۔ یو ایچ ایس نے پی گیٹ 2026 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا پورٹل کھول دیا ہے، امیدوار 22 ستمبر 2026 […]

پنجاب میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل داخلوں کا انٹری ٹیسٹ 25 اکتوبر کو ہوگا

پنجاب میں لیول تھری پوسٹ گریجویٹ میڈیکل و ڈینٹل پروگرامز میں داخلوں کے لیے پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ (PGET) 25 اکتوبر 2026 کو ہوگا، جس کا انعقاد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کرے گی۔

یو ایچ ایس نے پی گیٹ 2026 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا پورٹل کھول دیا ہے، امیدوار 22 ستمبر 2026 تک آن لائن رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ جنوری 2027 کی انڈکشن کے لیے پی گیٹ 2026 پاس کرنا لازمی ہوگا جبکہ پی گیٹ 2026 میں کامیابی کے لیے امیدوار کو کم از کم 75 پرسنٹائل اسکور حاصل کرنا ہوگا، انٹری ٹیسٹ لاہور، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں بیک وقت منعقد ہوگا۔

ایم ایس، ایم ڈی، ایم ڈی ایس اور ایف سی پی ایس میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ دو پرچوں پر مشتمل ہوگا۔ ہر پرچے کے 100 نمبر اور دورانیہ دو گھنٹے ہوگا، جبکہ دونوں پرچے ایک ہی دن لیے جائیں گے۔

پہلے پرچے میں میڈیکل اور ڈینٹل پروگرامز کے لیے الگ الگ 100 ایم سی کیوز شامل ہوں گے، جبکہ دوسرے پرچے میں امیدوار کی منتخب کردہ سپیشلٹی سے متعلق 100 ایم سی کیوز ہوں گے، ایم بی بی ایس گریجویٹس کے لیے پیتھالوجی، آپتھلمولوجی، پیڈیاٹرک میڈیسن، گائناکالوجی، اینستھیزیا، ای این ٹی، سائیکاٹری، ریڈیالوجی اور میڈیسن اینڈ الائیڈ کی سپیشلٹیز شامل ہیں۔

سرجری اینڈ الائیڈ کی سپیشلٹیز کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ ون میں جنرل سرجری، پیڈیاٹرک سرجری، یورولوجی اور پلاسٹک سرجری جبکہ گروپ ٹو میں جنرل سرجری، کارڈیک سرجری، آرتھوپیڈک سرجری، نیوروسرجری اور تھراسک سرجری شامل ہیں۔

بی ڈی ایس گریجویٹس کے لیے پروستھوڈونٹکس، آپریٹو ڈینٹسٹری، پیریوڈونٹولوجی، اورل اینڈ میکسیلوفیشل سرجری اور آرتھوڈونٹکس کی سپیشلٹیز شامل ہیں جبکہ پی گیٹ میں شرکت کے لیے امیدوار کا ایم بی بی ایس یا بی ڈی ایس کی ڈگری کا حامل ہونا، ہاؤس جاب کمپلیشن سرٹیفکیٹ اور پی ایم ڈی سی کی مستقل رجسٹریشن ہونا لازمی ہے۔

اوپن میرٹ اور سپیشل افراد کوٹے پر داخلے کے لیے پنجاب کا ڈومیسائل ضروری ہوگا، جبکہ درخواست جمع کراتے وقت امیدوار کی عمر 40 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ۔یو ایچ ایس کے مطابق پی گیٹ 2026 کی فیس 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اور امیدواروں کی معلومات کے لیے نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.