• Home  
  • محسن نقوی کے حکم پر لاہور پاسپورٹ آفس میں ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان

محسن نقوی کے حکم پر لاہور پاسپورٹ آفس میں ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

لاہور کے پاسپورٹ آفس ہربنس پورہ میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق کارروائی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حکم پر کی گئی، جس کے دوران سپرنٹنڈنٹ عبدالغفار، سابق کنٹریکٹ ملازم انصار، سیکیورٹی گارڈ زبیر اشفاق اور ایجنٹ مبشر محمود کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی […]

محسن نقوی کے حکم پر لاہور پاسپورٹ آفس میں ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

لاہور کے پاسپورٹ آفس ہربنس پورہ میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق کارروائی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حکم پر کی گئی، جس کے دوران سپرنٹنڈنٹ عبدالغفار، سابق کنٹریکٹ ملازم انصار، سیکیورٹی گارڈ زبیر اشفاق اور ایجنٹ مبشر محمود کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ آفس کے اندر اور باہر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے کہا ہے کہ پاسپورٹ فراڈ میں ملوث دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن لاہور میں بھی اچانک چھاپہ مارا تھا، جہاں ایجنٹ مافیا کے ساتھ ساز باز پر ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت دیگر افسران کو عہدوں سے ہٹانے اور معطلی کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.