لاہور (21 اگست 2026): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حکم پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاسپورٹ دفاتر پر کریک ڈاون شروع کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہربنس پورہ پاسپورٹ آفس میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفار سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں سابق کنٹریکٹ ملازم انصار، سکیورٹی گارڈ زبیر اشفاق اور ایجنٹ مبشر محمود بھی شامل ہیں، ملزمان شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورتے تھے، پاسپورٹ فراڈ میں ملوث دیگر افراد کو بھی کٹہرے میں لایا جائے گا۔
پاکستانی پاسپورٹ دیکھ کر اب دنیا میں شہریوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے: شرمیلا فاروقی
