• Home  
  • پاکستان اور لاہور ٹیکس بار کا ایف بی آر آسان تاجر اسکیم کا خیرمقدم
- ٹیکنالوجی

پاکستان اور لاہور ٹیکس بار کا ایف بی آر آسان تاجر اسکیم کا خیرمقدم

 پاکستان ٹیکس بار اور لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی آسان تاجر اسکیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دستاویزی معیشت میں تاجروں کی شمولیت بڑھانے کی جانب اہم اقدام قرار دیا ہے۔ دونوں ٹیکس بارز کے وفود نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں آسان تاجر اسکیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جبکہ اس موقع پر پرال ٹیم سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے […]

پاکستان اور لاہور ٹیکس بار کا ایف بی آر آسان تاجر اسکیم کا خیرمقدم

 پاکستان ٹیکس بار اور لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی آسان تاجر اسکیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دستاویزی معیشت میں تاجروں کی شمولیت بڑھانے کی جانب اہم اقدام قرار دیا ہے۔

دونوں ٹیکس بارز کے وفود نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں آسان تاجر اسکیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جبکہ اس موقع پر پرال ٹیم سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے ٹیکس گزاروں کو درپیش مشکلات اور ٹیکس ریٹرن جمع کرواتے وقت پیش آنے والے مسائل سے پرال ٹیم کو آگاہ کیا۔

پرال ٹیم نے وفود کو تمام مسائل فوری حل کروانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ٹیکس بارز نے ٹیکس گزاروں کے جائز حقوق کے تحفظ میں معاونت کے عزم کا اظہار بھی کیا ملاقات میں ٹیکس انتظامیہ، ٹیکس پروفیشنلز اور کاروباری برادری کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

وفد میں لاہور ٹیکس بار کے صدر رانا ثاقب منیر اور جنرل سیکرٹری فاروق گجر جبکہ پاکستان ٹیکس بار کے صدر احسان الحق، جنرل سیکرٹری طاہر محمود بٹ سمیت دیگر ممبران شریک تھے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.