پنک ماڈل کارٹس منصوبہ، خواتین کیلئے باعزت روزگار کاموقع میسر ہوگیا ۔
لاہور کی مارکیٹوں میں مستحق خواتین کو گلابی ریڑھیاں فراہم کردی گئیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ پنک کارٹس نے محفوظ ماحول میں کاروبار کا موقع فراہم کردیا۔
پہلے شہر کی سڑکوں کے کنارے بیٹھ کر اشیاء فروخت کرنا پڑتی تھیں۔
مارکیٹ کے نمائندے کا بھی کہنا تھا کہ پنک کارٹس کے حصول کیلئے سینکڑوں درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔
خواتین شہریوں کا کہنا ہے کہ خواتین دکانداروں سے خریداری کرنا آسان اور محفوظ لگتا ہے ۔ خواتین کے کاروبار کو بھی ترجیح دینی چاہیے ۔

