لاہور میں ڈولفن سکواڈ کی کرائم ہاٹ سپاٹس پر پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کے دوران سنیچنگ، ڈکیتی اور چوری کے 11 لسٹڈ عادی ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
ڈولفن سکواڈ نے ٹاؤن شپ، گڑھی شاہو، رائیونڈ اور دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 مشکوک افراد کو راؤنڈ اپ کیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق چیکنگ کے دوران گرفتار افراد عادی ملزمان نکلے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں اور مختلف گروہوں کے سرغنہ ہیں۔ گرفتار ملزمان میں فیضان، اشفاق، حمزہ، کاشف، یاسر، نصیر، شعیب اور ذیشان سمیت دیگر شامل ہیں۔

