• Home  
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب میں خدمت ِخلق،انسانی ہمدردی، انسانی عزت و وقار کے عزم کا اعادہ
- پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب میں خدمت ِخلق،انسانی ہمدردی، انسانی عزت و وقار کے عزم کا اعادہ

جنگ، قدرتی آفات میں متاثرہ انسانوں کی مدد کرنے والے امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کو خراج تحسین انسانیت تمام رشتوں سے بالاتر اور سرحدوں سے آزاد ایک عظیم رشتہ ہے، امدادی کارکن جنگ زدہ علاقوں میں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں: مریم نواز شریف انسانی امداد کا بنیادی […]

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب میں خدمت ِخلق، انسانی ہمدردی، انسانی عزت و وقار کے عزم کا اعادہ

جنگ، قدرتی آفات میں متاثرہ انسانوں کی مدد کرنے والے امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کو خراج تحسین

انسانیت تمام رشتوں سے بالاتر اور سرحدوں سے آزاد ایک عظیم رشتہ ہے، امدادی کارکن جنگ زدہ علاقوں میں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں: مریم نواز شریف

انسانی امداد کا بنیادی مقصد کسی بھی تفریق کے بغیر ضرورت مند انسان تک بروقت مدد پہنچانا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن پر پیغام

لاہور19 – اگست:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسانی ہمدردی کے عالمی دن پر پنجاب میں خدمت ِخلق،انسانی ہمدردی، انسانی عزت و وقار کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جنگ، قدرتی آفات میں متاثرہ انسانوں کی مدد کرنے والے امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں، ریسکیو اہلکاروں اور فلاحی کارکنوں کو سلام پیش کیا اور دنیا بھر میں ضرورت مند افراد تک امداد کی رسائی مزید مؤثر بنانے کی اپیل کی۔ انسانی ہمدردی کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دوسروں کے لیے راحت، آسانی پیدا کرنا خدمتِ خلق اور عبادت ہے۔

انسانیت کی خدمت کا جذبہ رنگ، نسل، مذہب اور ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہے۔انسانیت تمام رشتوں سے بالاتر اور سرحدوں سے آزاد ایک عظیم رشتہ ہے۔امدادی کارکن جنگ زدہ علاقوں میں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ امدادی کارکن صرف خوراک اور طبی سہولیات ہی نہیں پہنچاتے، بلکہ امید بھی بانٹتے ہیں۔انسانی امداد کا بنیادی مقصد کسی بھی تفریق کے بغیر ضرورت مند انسان تک بروقت مدد پہنچانا ہے

۔پاکستان کی لاکھوں افغان مہاجرین کی دہائیوں پر محیط میزبانی جذبہ انسانیت، مہمان نوازی اور باہمی تعاون کی اقدار کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ امن اور 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.