• Home  
  • عامر خان پہلی مرتبہ سپر ہیرو کے روپ میں نظر آئیں گے
- شوبز

عامر خان پہلی مرتبہ سپر ہیرو کے روپ میں نظر آئیں گے

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان پہلی مرتبہ کسی فلم میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرتے دکھائی دے سکتے ہیں،جس کیلئے ان کی ہدایت کار آر بالکی کے ساتھ ابتدائی بات چیت جاری ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آر بالکی ایک نئی سپر ہیرو فلم بنانے کی تیاری کر رہے ہیں، جس […]

عامر خان پہلی مرتبہ سپر ہیرو کے روپ میں نظر آئیں گے

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان پہلی مرتبہ کسی فلم میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرتے دکھائی دے سکتے ہیں،جس کیلئے ان کی ہدایت کار آر بالکی کے ساتھ ابتدائی بات چیت جاری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آر بالکی ایک نئی سپر ہیرو فلم بنانے کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں مرکزی کردار کے لیے عامر خان کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔

 فلم کی پروڈیوسر کی ذمہ داری معروف فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا سنبھالیں گے تا ہم میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کا سکرپٹ اس وقت ابتدائی مراحل میں ہے۔

عامر خان اور فلمسازوں کے درمیان بات چیت  ابھی حتمی مرحلے تک نہیں پہنچی، فلم کی کہانی اور مکمل سکرین پلے تیار ہونے کے بعد ہی اداکار کا حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

عامر خان فلموں کے انتخاب میں خاصے محتاط سمجھے جاتے ہیں اور کسی بھی منصوبے کا حصہ بننے سے قبل مکمل اور مضبوط سکرین پلے کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔

 یہی وجہ ہے کہ فلمساز پہلے کہانی اور سکرپٹ کو حتمی شکل دینے پر توجہ دے رہے ہیں۔

 اگر معاملات طے پا گئے تو یہ عامر خان کی ساجد ناڈیاڈوالا اور آر بالکی کے ساتھ پہلی فلم ہوگی، فلمساز آنے والے چند ماہ میں اداکار کے سامنے مکمل سکرپٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

عامر خان کے سپر ہیرو کردار میں نظر آنے کی خبر اس لیے بھی دلچسپی کا باعث بن رہی ہےکیونکہ اداکار نے اپنے طویل فلمی کیریئر میں مختلف اور منفرد کردار ضرور ادا کیے ہیں، تاہم سپر ہیرو کے روپ میں انہیں پہلی مرتبہ دیکھنے کا موقع مل سکتا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.