• Home  
  • پاکستان میں خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال کی شرح 45 فیصد ہو چکی: احسن اقبال
- ٹیکنالوجی

پاکستان میں خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال کی شرح 45 فیصد ہو چکی: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال کی شرح 45 فیصد ہو چکی ہے۔ نیوز کے مطابق اسلام آباد میں اکانومی فورم سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور 2 […]

پاکستان میں خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال کی شرح 45 فیصد ہو چکی: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال کی شرح 45 فیصد ہو چکی ہے۔

نیوز کے مطابق اسلام آباد میں اکانومی فورم سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور 2 برس میں ڈیٹا کے استعمال میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فائبر کنکشنز تقریباً 50 لاکھ سے زائد ہو چکے ہیں، وائرڈ براڈ بینڈ کو ایک کروڑ گھرانوں تک پہنچانے کا ہدف ہے، پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں صنفی فرق 8 فیصد رہ گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال کی شرح 45 فیصد ہو چکی، ڈیجیٹل ترقی میں خواتین کی شمولیت ناگزیر ہے،  پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگلا ہدف ٹیکنالوجی مصنوعات، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتوں کا فروغ ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.