قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کو بذریعہ ڈاک اپنا جواب ارسال کردیا۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے اپنے جواب میں این سی سی آئی اے سے کئی سوالات اٹھائے ہیں۔ محمد رضوان نے سوال کیا کہ مجھے بلایا کیوں گیا تھا؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے اپنے جواب میں یہ بھی پوچھا کہ میرا موبائل فون ابھی تک واپس کیوں نہیں کیا گیا؟
محمد رضوان نے مزید سوال کیا کہ کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے، بتایا جائے؟
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر نے این سی سی آئی اے سے یہ بھی پوچھا ہے کہ آپ لوگ مجھے کس وجہ سے بلا رہے ہیں؟
محمد رضوان نے اپنے جواب میں این سی سی آئی اے سے طلبی کی وجوہات اور موبائل فون واپس نہ کیے جانے سے متعلق وضاحت طلب کی ہے۔

