• Home  
  • مون سون کا آخری سپیل، لاہور میں کل بادل برسنے کے امکانات
- پاکستان

مون سون کا آخری سپیل، لاہور میں کل بادل برسنے کے امکانات

شہر میں مون سون کا آخری سپیل جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موجودہ سپیل 17 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ لاہور میں کل بادل برسنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا […]

مون سون کا آخری سپیل، لاہور میں کل بادل برسنے کے امکانات

شہر میں مون سون کا آخری سپیل جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موجودہ سپیل 17 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ لاہور میں کل بادل برسنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

دوسری جانب شہر میں آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں 19ویں نمبر پر آگیا، جبکہ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 84 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 110 جبکہ بیدیاں روڈ کے علاقے میں 102 ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.