سڈنی: آسٹریلیا کے 7 سابق کرکٹ کپتانوں نے پاکستان میں عمران خان کی حراست سے متعلق انسانی حقوق اور طبی سہولیات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ سے رابطہ کیا ہے۔
نیوز کے مطابق ایلن بارڈر، گریگ چیپل، آئن چیپل، بیلنڈا کلارک، کم ہیوز، مارک ٹیلر اور اسٹیو وا نے وزیر خارجہ کو خط لکھا جس میں واضح کیا گیا کہ وہ یہ معاملہ سفارتی یا سیاسی حیثیت سے نہیں بلکہ سابق کپتانوں کی حیثیت سے اٹھا رہے ہیں۔
Seven former Australia cricket captains have now approached Australia's minister for foreign affairs, Penny Wong, to raise humanitarian concerns over Imran Khan's detention in Pakistan pic.twitter.com/HfodQ3wlRz
— Cricinfo (@cricinfo) September 15, 2026
خط میں سابق کرکٹرز نے عمران خان کے خلاف قانونی یا سیاسی مقدمات پر کوئی مؤقف اختیار کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تشویش زیرحراست کسی بھی شخص کے ساتھ انسانی سلوک سے متعلق ہے، چاہے اس کے سیاسی خیالات کچھ بھی ہوں۔
سابق کپتانوں نے عمران خان کے اہل خانہ کی جانب سے صحت، محدود طبی سہولیات، ملاقاتوں میں رکاوٹ اور قانونی مشاورت تک محدود رسائی کے حوالے سے اٹھائے گئے خدشات کا بھی حوالہ دیا۔
اس سے قبل 22 سابق عالمی کپتانوں نے بھی شہباز شریف کو خط لکھ کر عمران خان کے طبی معائنے، اہل خانہ سے ہفتہ وار ملاقاتوں اور ضروری علاج کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔
گریگ چیپل نے گزشتہ ماہ پینی وونگ سے ملاقات کی درخواست بھی کی تھی تاہم انہیں تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

