• Home  
  • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا گیا
- پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا گیا

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی بھی قیدی کی صحت کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر بھی کبھی سمجھوتہ نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بیماری کا علاج بھی کیا گیا۔ […]

بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا گیا

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی بھی قیدی کی صحت کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر بھی کبھی سمجھوتہ نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بیماری کا علاج بھی کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹ ملک کی ضرورت کے حساب سے تشکیل دیے جا سکتے ہیں، بھارت 1947 کے بعد کئی انتظامی یونٹ تشکیل دے چکا ہے جب کہ افغانستان میں 36 کے قریب صوبے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامی یونٹس کا مسئلہ ایسا نہیں جس پر بات چیت نہیں ہو سکتی، نئے انتظامی یونٹس بنانے کا ایک سیاسی اور آئینی طریقہ ہے، بحث ہونی چاہیے ہمارا موجودہ انتظامی ڈھانچہ اوور لوڈ ہو چکا ہے، 18ویں ترمیم میں اختیارات صوبوں کو ملے لیکن نیچے منتقل نہیں ہوئے، این ایف سی کے تحت وسائل صوبوں سے نیچے منتقل کرنے کیلئےکوئی کمیشن نہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.