• Home  
  • ساحر لودھی کے خلاف 4 کروڑ روپے فراڈ کا مقدمہ درج
- شوبز

ساحر لودھی کے خلاف 4 کروڑ روپے فراڈ کا مقدمہ درج

اداکار ساحر لودھی اور ان کے ساتھی فیصل ضیاء کے خلاف ایک بیوہ خاتون سے مبینہ طور پر 40 لاکھ روپے کی رقم ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیلی ویژن کے معروف میزبان اور اداکار ساحر لودھی اور ان کے ساتھی فیصل ضیاء کے خلاف کراچی کے تھانہ شاہ لطیف […]

ساحر لودھی کے خلاف 4 کروڑ روپے فراڈ کا مقدمہ درج

اداکار ساحر لودھی اور ان کے ساتھی فیصل ضیاء کے خلاف ایک بیوہ خاتون سے مبینہ طور پر 40 لاکھ روپے کی رقم ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیلی ویژن کے معروف میزبان اور اداکار ساحر لودھی اور ان کے ساتھی فیصل ضیاء کے خلاف کراچی کے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں 4 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری میں فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ لانڈی کے علاقے مجید کالونی کی رہائشی نغمہ وکیل کی مدعی میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی ساحر لودھی سے ملاقات فیصل لشکر والا نامی شخص کے توسط سے ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے سرمایہ کاری کی غرض سے ساحر لودھی کو 4 کروڑ روپے دیے تھے۔

خاتون کا الزام ہے کہ ساحر لودھی نے اس کے بعد ایک بار ڈھائی لاکھ اور دوسری بار چار لاکھ روپے واپس کیے، اور بقیہ رقم کی واپسی کے لیے مجموعی طور پر سات چیک جاری کیے۔

مدعیہ کے مطابق 8 اور 9 ملین روپے مالیت کے کچھ چیک قائد آباد کی بینک برانچ میں جمع کرائے گئے جو کہ کیش نہ ہو سکے اور باؤنس ہو گئے۔

شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ جب اس بارے میں ساحر لودھی کو آگاہ کیا گیا تو انہوں نے مبینہ طور پر 4 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ایک اور چیک جاری کیا، جو کہ وہ بھی کلیئر نہ ہو سکا۔

خاتون کے مطابق جب انہوں نے بقایا رقم کے لیے دوبارہ رابطہ کیا تو اداکار کے دوست فیصل ضیاء نے 2 کروڑ روپے کا چیک جاری کیا، جو بینک کی جانب سے ڈس آنر کر دیا گیا۔

رقم کی واپسی کے لیے تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد مدعیہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر سے رجوع کیا اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 22-اے اور 22-بی کے تحت عدالت میں درخواست دائر کی۔

عدالت کے حکم پر پولیس نے اداکار ساحر لودھی اور ان کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.