پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت امتحان دینےوالے 50 لاکھ طلبا کیلئے اچھی خبر آگئی ۔
پیپرپیٹرن،سیکریسی اور سوالیہ پیپر میں ڈیفکٹی لیول کا معیار ایک جیسا ہوگا۔پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانی نظام میں اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ۔
چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود نے کہا آئندہ امتحانات میں تمام بورڈز میں سوالیہ پیپرز کا معیار ایک جیسا ہوگا،آزاد وریگولر پیپر دینے والوں کیلئے مشکل کا معیار ایک جیسا ہوگا، اساتذہ طلباء کی پیپر مارکنگ آن سکرین کریں گے،ربکرویکس کا معیار طے کرنے سے طلبا اردو،انگریزی کے پرچہ میں بھی سوفیصد نمبر حاصل کرسکیں گے۔
آن سکرین مارکنگ سے طلباء کو ری چیکنگ میں بھی آن لائن سہولت میسر ہوگی،امتحانات میں سیکریسی قائم رکھنے کیلئے الگ سے ڈیپارٹمنٹ بنے گا،تمام بورڈز میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج اگست کے دوسرے ہفتے میں جاری ہوا کریں گے۔

