لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز کو ہسپتالوں کی صورتحال بہتربنانےکیلئے 3 دن کی مہلت دے دی۔
نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرزکو ہسپتالوں کی صورتحال بہتربنانےکیلئے 3 دن کی مہلت دی۔
مریم نواز نے اجلاس میں فصلوں کی باقیات جلانے پر 100 فیصد کنٹرول یقینی بنانے کا حکم بھی دیا جبکہ سٹریٹ لائٹس اور مین ہولز 100 فیصد فعال بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کی غفلت سے میری ساکھ متاثر ہوتی ہے۔

