• Home  
  • نادرا نے ’’نیا قومی شناختی کارڈ‘‘ متعارف کرا دیا!
- پاکستان

نادرا نے ’’نیا قومی شناختی کارڈ‘‘ متعارف کرا دیا!

اسلام آباد (14 اگست 2026): نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے چِپ کے بغیر نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا ہے۔ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) جو ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات فراہم کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے۔ اس نے خود انحصاری کی جانب قدم […]

نادرا نے ‘نیا قومی شناختی کارڈ’ متعارف کرا دیا!

اسلام آباد (14 اگست 2026): نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے چِپ کے بغیر نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا ہے۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) جو ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات فراہم کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے۔

اس نے خود انحصاری کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا ہے۔

نیا قومی شناختی کارڈ چِپ کے بغیر ہوگا جو پولی کاربونیٹ مٹیریل پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔ جب کہ اس میں درآمدی مائیکرو چِپ کی جگہ محفوظ کیو آر کوڈ شامل کیا گیا ہے۔

اس کیو آر کوڈ کے ذریعے شناختی کارڈ کی تصدیق عام اسمارٹ فون سے بھی ممکن ہوگی جب کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نئے شناختی کارڈ کا کیو آر کوڈ پڑھ کر بھی تصدیق کی جا سکے گی۔

نئے شناختی کارڈ کے کیو آر کوڈ میں کارڈ ہولڈر کی متعلقہ شناختی معلومات اور تصویر موجود ہوگی۔ کیو آر کوڈ کے ذریعے نام، پتہ اور دیگر شناختی معلومات کے ڈیٹا اندراج میں غلطیوں میں کمی آئے گی۔

ٹیلی کام کمپنیوں، بینکوں، اسپتالوں، پاکستان ریلوے، پولیس اور دیگر مجاز اداروں کو کیو آر کوڈ تصدیق کا سافٹ ویئر فراہم کیا جائے گا۔

نئے شناختی کارڈ پر خاندان نمبر اور معذور افراد، بزرگ شہریوں، اعضا عطیہ کرنے والوں اور آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کے مخصوص نشانات بھی ہوں گے۔

نئے شناختی کارڈ پر نام اور پتہ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں درج ہوگا۔

کیو آر کوڈ پر مبنی نیا کارڈ آج 14 اگست سے موجودہ چِپ کے بغیر ٹیسلن شناختی کارڈ کی جگہ مرحلہ وار جاری کیا جا رہا ہے۔

جنوری 2027 سے کیو آر کوڈ پر مبنی نیا کارڈ NICOP اور جووینائل کارڈ سمیت تمام اقسام کے قومی شناختی کارڈز کے لیے جاری ہوگا

آخری مرحلے میں پاکستان اوریجن کارڈ بھی چِپ کے بغیر کیو آر کوڈ پر مبنی نئے کارڈ میں منتقل ہوگا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.