• Home  
  • پینک بٹن، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اہم اعلان
- پاکستان

پینک بٹن، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اہم اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیف اسمارٹ سٹیز پراجیکٹ کو ہر تحصیل اور یونین کونسل تک لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید 1500پینک بٹن نصب کیے جائیں گے اور ہر پولیس اسٹیشن اور نمایاں عوامی مقامات پر پینک بٹن لگائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے یوم آزادی کے موقع پر […]

پینک بٹن، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اہم اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیف اسمارٹ سٹیز پراجیکٹ کو ہر تحصیل اور یونین کونسل تک لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید 1500پینک بٹن نصب کیے جائیں گے اور ہر پولیس اسٹیشن اور نمایاں عوامی مقامات پر پینک بٹن لگائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے یوم آزادی کے موقع پر پنجاب انٹگریٹڈ سیف سٹی نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں قائم سیف سٹی نیٹ ورک کی تقریب کایوم آزادی پر انعقاد اعزاز ہے،  روشن چہروں اورجواں ہمت بچوں کو دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ پنجاب آگے بڑھ رہا ہے،یہ کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ  روجھان اور ہارون آباد جیسے دوردراز علاقوں سے آنے والے بچوں کا پولیس کمیونیکشن آفیسر بننا خوش آئند ہے آج سیف سٹی اتھارٹی دیکھ کر میں سر جھکا کر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، ون فائیو کی صورت میں عوام کیلئے ایک زبردست ڈیجیٹل سسٹم کام کر رہا ہے پنجاب ٹیکنالوجی، اسمارٹ پولیسنگ، پیش گوئی پر مبنی پولیسنگ میں لیڈ کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف صاحب کو سیف سٹی اتھارٹی کا کریڈٹ نہ دیا جائے تو زیادتی ہو گی، شہبازشریف صاحب میرے چچا، مینٹور اور سیف سٹی کے بانی ہے انہوں نے سیف سٹی کا راستہ تخلیق کیا جس پر چلتے ہوئے آج ہم یہاں پہنچ چکے ہیں، ڈھائی سال میں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پنجاب کا ہر ضلع سیف سٹی بن چکا ہے ایک ہی سکرین پر پورے پنجاب کا نظر آنا معمولی بات نہیں۔

وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں پنجاب کے 70سے زائد علاقے نو گو ایریا کہلاتے تھے جہاں شام کو آمدورفت بند کردی جاتی تھی اب اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کچے سمیت پنجاب کا کوئی علاقہ نو گو ایریا نہیں، کچے کے علاقے میں تقریباً 10ما ہ سے سنگین جرائم اور اغوا برائے تاوان کی کوئی واردات نہیں ہوئی جب کہ کچے کے علاقے میں پہلی مرتبہ ضلعی انتظامیہ نے کرکٹ ٹورنامنٹ کرایا۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ کچے کے علاقے میں بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار کی جگہ بیٹ اورلانچر کی جگہ بال نے لے لی، کچے کے علاقے میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری غیر معمولی بات ہے، کچے میں 30ارب روپے کی لاگت سے ہیلتھ سمیت دیگر تمام ترقیاتی منصوبے لارہے ہیں، کچہ کو بھی پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ترقی دی جائے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.