• Home  
  • پیٹرول 75 پیسے سستا اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان

پیٹرول 75 پیسے سستا اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا گیا

حکومت نے پیٹرول 75 پیسے فی لیٹر سستا اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 336 روپے 6 پیسے ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے […]

پیٹرول 75 پیسے سستا اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا گیا

حکومت نے پیٹرول 75 پیسے فی لیٹر سستا اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 336 روپے 6 پیسے ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کے نئے نرخ 390 روپے 62 پیسے ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ نئے نرخ 30 جولائی تک کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں 10 دنوں میں پیٹرول 25 اور ڈیزل 65 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت 310.71 روپے سے بڑھ کر 335.81 روپے ہو چکی ہے، یعنی 10 دنوں میں 25.10 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ ہوا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 323.30 روپے سے بڑھ کر 388.38 روپے ہو گئی ہے، یعنی محض 10 روز میں ڈیزل کی قیمت میں 65.08 روپے فی لیٹر کا ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.