• Home  
  • ایچ ای سی نے جعلی ڈگری کی تصدیق سے متعلق طلبا کو خبردار کردیا
- پاکستان

ایچ ای سی نے جعلی ڈگری کی تصدیق سے متعلق طلبا کو خبردار کردیا

 اسناد کی تصدیق پر فراڈ کے معاملے پرایچ ای سی نے طلبا کو جعلی ایجنٹوں سے ہوشیار رہنے کا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ ایچ ای سی نے تعلیمی اسناد کی تصدیق کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف الرٹ جاری کر دیا۔ایچ ای سی کی جانب سے کہاگیاہے کہ اسناد کی تصدیق کا […]

ایچ ای سی نے جعلی ڈگری کی تصدیق سے متعلق طلبا کو خبردار کردیا

 اسناد کی تصدیق پر فراڈ کے معاملے پرایچ ای سی نے طلبا کو جعلی ایجنٹوں سے ہوشیار رہنے کا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

ایچ ای سی نے تعلیمی اسناد کی تصدیق کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف الرٹ جاری کر دیا۔
ایچ ای سی کی جانب سے کہاگیاہے کہ اسناد کی تصدیق کا پورا طریقہ کار آن لائن اور پیپر لیس ہے ، امیدوار اپنے گھر بیٹھے ایچ ای سی پورٹل سے خود اپلائی کر سکتے ہیں،طلبا کسی بھی غیر متعلقہ فرد یا ایجنٹ کو اسناد نہ دیں۔

ایچ ای سی نے شہریوں کو ذاتی معلومات اور تعلیمی ریکارڈ کے تحفظ کی تاکید اورپروسیسنگ کے لیے صرف ایچ ای سی کی سرکاری ویب سائٹ استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ معلومات اور اپلائی کرنے کے لیے ایچ ای سی ویب سائٹ پر شہری رجوع کریں۔
 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.