• Home  
  • حج ڈیجیٹل پورٹل اور پاک حج ایپ پرنیا فیچر متعارف
- پاکستان

حج ڈیجیٹل پورٹل اور پاک حج ایپ پرنیا فیچر متعارف

وزارت مذہبی امور نے حج ڈیجیٹل پورٹل اور پاک حج ایپ پر متبادل امیدوار نامزد کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ۔اس نئے فیچر کے تحت کسی ناگہانی صورتحال میں کامیاب حج درخواست گزار اپنی جگہ قریبی رشتہ دار کو متبادل نامزد کر سکے گا۔پاک حج ایپ کے ذریعے متبادل/Substitute کی درخواستوں کی […]

حج ڈیجیٹل پورٹل اور پاک حج ایپ پرنیا فیچر متعارف

وزارت مذہبی امور نے حج ڈیجیٹل پورٹل اور پاک حج ایپ پر متبادل امیدوار نامزد کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ۔
اس نئے فیچر کے تحت کسی ناگہانی صورتحال میں کامیاب حج درخواست گزار اپنی جگہ قریبی رشتہ دار کو متبادل نامزد کر سکے گا۔
پاک حج ایپ کے ذریعے متبادل/Substitute کی درخواستوں کی آن لائن وصولی کیلئے وزارت مذہبی امورکی جانب سے حج ڈیجیٹل پورٹل پر نیا فیچر متعارف کروایا گیاہے جس کے تحت کامیاب حج درخواست گزار کسی ناگہانی صورتحال میںاپنی جگہ قریبی رشتہ دار کو اپنا متبادل نامزد کر سکتا ہے۔
فوت ہونے والے حج درخواست گزار کا قریبی رشتہ دار بطور متبادل آن لائن درخواست جمع کروا سکتا ہے،تاہم متبادل درخواست گزار کا حج پورٹل پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔

تبادلے کی وجہ (مثلاً میڈیکل، ڈیتھ سرٹیفکیٹ وغیرہ) ایپ پر اپلوڈ کرنا لازم ہو گا،پہلے سے جمع شدہ حج واجبات متبادل کے لیے استعمال ہوں گے۔
 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.