• Home  
  • راولپنڈی ڈویژن میں سپیشل بچوں کیلئے پہلا نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس قائم، حسن ابدال میں باقاعدہ کا آغاز
- پاکستان

راولپنڈی ڈویژن میں سپیشل بچوں کیلئے پہلا نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس قائم، حسن ابدال میں باقاعدہ کا آغاز

لاہور 04 – نومبر:……راولپنڈی ڈویژن میں سپیشل بچوں کیلئے پہلا نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس قائم کر دیا گیا۔ حسن ابدال جیسے دوردراز علاقے میں سپیشل بچوں کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس جیسی بڑی نعمت میسرہے۔ حسن ابدال میں نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن کا باقاعدہ کا آغازکر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ […]

راولپنڈی ڈویژن میں سپیشل بچوں کیلئے پہلا نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس قائم، حسن ابدال میں باقاعدہ کا آغاز

لاہور 04 – نومبر:……راولپنڈی ڈویژن میں سپیشل بچوں کیلئے پہلا نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس قائم کر دیا گیا۔ حسن ابدال جیسے دوردراز علاقے میں سپیشل بچوں کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس جیسی بڑی نعمت میسرہے۔ حسن ابدال میں نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن کا باقاعدہ کا آغازکر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیشل بچیوں کیساتھ مل کر سینٹر آف ایکسی لینس کا باضابطہ افتتاح کیااور سپیشل بچیوں کا ہاتھ پکڑ کر سینٹر آف ایکسی لینس میں داخل ہوئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سینٹر آف ایکسی لینس میں سماعت، قو ت گویائی سے محروم بچوں کیلئے سپیشل کلاس روم دیکھے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیدائشی جسمانی معذوری کا شکار بچوں کا کلاس اور طریقہ تدریس کا مشاہدہ کیا، میوزک روم اور ایکٹویٹی روم کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف میوزک روم میں موجود سپیشل بچی سویرا کا ”اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر“ گانا سن کردروازے سے پلٹ آئیں اور اسے پیار کیا۔ سپیشل بچی نے مریم نوازشریف کے لئے ”شب غم مجھ سے ملکر ایسے روئی……ملا ہو جیسے صدیوں بعد کوئی“بھی سنایا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیشل بچوں کے درمیان بیٹھ کرملی نغمہ بھی گایااوربچوں کو باری باری پیار،دعائیں اوراظہار شفقت کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے کلاس روم میں سپیشل بچے سفیان نے واٹس ایپ دینے کی معصوم خواہش کا اظہار کیاتو وزیراعلیٰ مسکرادی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سپیشل بچوں نے اپنے ہاتھ سے بنا کر کارڈ بھی پیش کیے۔ اس موقع پربازواورٹانگوں سے محروم ننھے احمد علی کی باتیں سن کروزیراعلیٰ مریم نوازشریف سمیت تمام شرکاء آنسو نہ روک سکے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے احمد علی کو پیار کیا اورخاص طورپر تصویر بنوائی۔ سپیشل بچے احمد علی نے کہا کہ جب میں پید ا ہوا تو میرے والدین رو دیئے کہ یہ بچہ کیسے زندگی گزار سکے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیشل بچوں کو سپر ہیرو قرار دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تیزاب سے جھلسنے والی بچی اوراس کی والدہ سے خصوصی ملاقا ت کی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.