• Home  
  • پنجاب میں پانی بچانے کا بڑا منصوبہ، پوٹھوہار میں 800 نئے منی ڈیمز بنانے کی منظوری
- پاکستان

پنجاب میں پانی بچانے کا بڑا منصوبہ، پوٹھوہار میں 800 نئے منی ڈیمز بنانے کی منظوری

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر اور واٹر مینجمنٹ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں پانی کی بچت، گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ اور زرعی شعبے میں اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ “سمجھدار قوم وہی ہوتی ہے […]

پنجاب میں پانی بچانے کا بڑا منصوبہ پوٹھوہار میں 800 نئے منی ڈیمز بنانے کی منظوری

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر اور واٹر مینجمنٹ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں پانی کی بچت، گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ اور زرعی شعبے میں اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ “سمجھدار قوم وہی ہوتی ہے جو پانی کے ایک ایک قطرے کو محفوظ بناتی ہے۔” انہوں نے بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے آن گراؤنڈ واٹر باڈیز کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پوٹھوہار کے بارانی علاقوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے آئندہ تین برسوں کے دوران 800 مزید منی ڈیمز بنانے کی منظوری دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان منصوبوں سے 32 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگی، جس سے زرعی شعبے اور زیرِ زمین پانی کی بحالی میں مدد ملے گی۔

وزیرِاعلیٰ نے زیرِ زمین پانی کی مؤثر مینجمنٹ کے لیے موجودہ قانونی فریم ورک کو مزید فعال اور بہتر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی، جبکہ واٹر کنزرویشن اور پانی کی مؤثر مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ہیومن ریسورس (HR) سٹاف تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مریم نواز شریف نے محکمہ زراعت، آبپاشی، ہاؤسنگ اور لوکل گورنمنٹ کو پانی کی بچت کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت کام کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جاری مالی سال کے دوران کسانوں کو 50 فیصد سبسڈی پر ایک ہزار نئے لیزر لینڈ لیولرز فراہم کیے جائیں گے۔

اجلاس کے دوران صوبے میں کھاد کی مجموعی صورتحال اور فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ اٹک، تلہ گنگ، گوجر خان اور راولپنڈی میں نئے تعمیر شدہ منی ڈیمز کے تصویری شواہد بھی پیش کیے گئے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.