• Home  
  • ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بُری خبر
- پاکستان

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بُری خبر

اسلام آباد (29 جولائی 2026): کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بُری خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ مہنگائی سے پریشان ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اگست کے بل بھاری پڑ سکتے ہیں کیونکہ ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ […]

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بُری خبر

اسلام آباد (29 جولائی 2026): کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بُری خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

مہنگائی سے پریشان ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اگست کے بل بھاری پڑ سکتے ہیں کیونکہ ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 20 پیسے بڑے اضافے کا ماکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت کر رہی ہے۔

سی پی پی اے نے ماہ جون کے ایف سی اے کی مد میں نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دی ہوئی ہے۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ میں ہائیڈرل سے بجلی کی پیداوار 39 فیصد تک رہی۔ مقامی کوئلے سے 10.11 جبکہ درآمدی سے 12.65 فیصد پیداوار رہی۔

اس کے علاوہ درآمدی گیس سے بجلی کی پیداوار جون میں 11.02 فیصد اور نیو کلیئر سے بجلی کی پیداوار ایک ماہ میں 13.40 فیصد رہی ہے۔

نیپرا درخواست کی سماعت کرنے کے بعد اس کی حتمی منظوری دے گی۔ اگر درخواست منظور ہو جاتی ہے تو اس اضافی چارج کو ماہ اگست کے بلوں میں شامل کیا جائے گا۔

اگر نیپرا سی پی پی اے کی درخواست منظور کر لیتی ہے تو بجلی صارفین کے لیے ایک ماہ کے لیے بجلی ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو سکتی ہے اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی متوقع ہے۔

 

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.